آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوئل جولائی میں باقاعدہ طور پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ موجودہ آرمی چیف سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی

               
April 13, 2026 · بام دنیا

کینبرا: آسٹریلیا نے اپنی فوجی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ےمیڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوئل جولائی میں باقاعدہ طور پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ موجودہ آرمی چیف سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی

۔یہ تقرری ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب آسٹریلوی فوج میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں،

جبکہ ادارے کو ماضی میں جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک جیسے مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی 125 سالہ فوجی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون اس اہم منصب پر فائز ہوگی

۔اسی طرح وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے بھی اس تقرری کو ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا

اور کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف موجودہ خواتین اہلکاروں بلکہ مستقبل میں فوج میں شامل ہونے والی خواتین کے لیے بھی حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ صنفی برابری کے فروغ اور فوجی اداروں میں مثبت تبدیلی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔