وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

               
April 15, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ خطے کے اہم ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بعد ازاں وزیراعظم ترکیہ میں منعقد ہونے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ “لیڈرز پینل” میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

فورم کے موقع پر وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔