ایران کا مشہد ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلیے پیر سے کھولنے کا اعلان
مشہد ایئرپورٹ پر بیرون ملک پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن آرگنائزیشن
April 19, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
مشہد:ایران نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی شہر مشہد کے ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازیں پیر سے دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔
ایرانی سول ایویشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مشہد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کا آغاز کل سے ہوگا۔
سرکاری ٹی وی نے سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا کہ مشہد ایئرپورٹ پر بیرون ملک پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باعث جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کے تمام ہوائی اڈے بند کر دیے گئے تھے۔