امریکی ریاست لوویزیانا میں فائرنگ کے واقعے میں 8 بچے ہلاک
ایک مسلح شخص نے 10 لوگوں پر فائرنگ کی ، گھریلو ناچاقی کا شبہ
April 19, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
امریکی ریاست لوویزیانا کے شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 8 بچے ہلاک ہو گئے ہیں جن کی عمریں ایک سے 14 برس کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
پولیس کا شبہ ہے کہ یہ واقعہ ’گھریلو ناچاقی‘ کی وجہ سے پیش آیا۔حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے 10 لوگوں پر فائرنگ کی تاہم پولیس نے فرار ہوتے حملہ آور کا پیچھا کیا اور اسے ہلاک کر ڈالا۔
پولیس نے مسلح شخص کی شناخت ظاہر نہیں لیکن یہ کہا ہے کہ مرنے والے کچھ بچے مسلح شخص کے رشتے دار تھے۔