مناب اسکول حملہ۔ شہدا کے والدین کا پوپ لیو کو خط
وائٹ ہاؤس نے تاحال مناب اسکول حملے پر کوئی معذرت نہیں کی۔
April 20, 2026 · بام دنیا
ایران کے علاقے مناب میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے اسکول کے بچوں کے والدین نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو خط ارسال کیا ہے۔
والدین نے شہید بچوں کی آواز بلند کرنے پر پوپ لیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا پیغام “ہتھیار رکھ دیے جائیں” دنیا میں ضرور سنا جائے گا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے تاحال مناب اسکول حملے پر کوئی معذرت نہیں کی۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو مناب کے ایک اسکول پر ہونے والے امریکی حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔