تہران میں حکومت کے حق میں مظاہرے۔ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
امریکہ نے اب تک ہم سے کیے گئے کسی وعدے یا معاہدے کی پاسداری نہیں کی
ایران کے دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد حکومت کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے، جہاں بعض مظاہرین نے امریکہ پر “مکمل عدم اعتماد” کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قیادت پر زور دیا کہ وہ دباؤ میں نہ آئے۔
ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ “امریکہ نے اب تک ہم سے کیے گئے کسی وعدے یا معاہدے کی پاسداری نہیں کی، اس لیے توقع ہے کہ سفارتی عمل جاری رہنے کے باوجود ہمیں امریکا پر مکمل عدم اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ایرانی “جنگ سے نہیں ڈرتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک پر مسلسل حملے بھی کیے جائیں تو ہم مزید طاقت اور اختیار کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ موجودہ صورتحال میں امریکہ اور اسرائیل کے پاس ایران کے مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
حکومت امریکہ کے خلاف سخت مؤقف برقرار رکھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس شخص (ٹرمپ) کے ساتھ صرف اسی صورت میں امن حاصل کر سکتے ہیں جب اسے ایسا جواب دیا جائے کہ وہ جھکنے پر مجبور ہو، جیسا کہ دو ہفتے پہلے ہوا تھا، جب وہ ہمیں سخت دھمکیاں دینے کے باوجود پیچھے ہٹ گیا اور ہمارے مؤقف کو تسلیم کرنا پڑا۔