امریکہ اسرائیل ایران جنگ میں 340 سے زائد بچے شہید ہوئے۔ یونیسف

ایران میں 216 شہید اور 1767 زخمی شامل۔لبنان میں 124 بچوں نے جام شہادت نوش کیا

               
April 20, 2026 · بام دنیا

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کے بچوں کی حالتِ زار کا جائزہ پیش کیا گیا ہے، وہ بچے کہ جو مسلسل جنگوں کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے ایک ماہ کے دوران 340 سے زائد بچے شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں 216 شہید اور 1767 زخمی شامل ہیں، لبنان میں 124 بچے شہد اور 413 زخمی ہوئے، اسرائیل میں چار بچے موت کا شکار ہوئے اور 862 زخمی ہوئے، جبکہ کویت میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ بحرین میں چار بچے زخمی اور اردن میں ایک بچہ زخمی ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 12 لاکھ سے زائد بچے بمباری اور جبری انخلا کے احکامات کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں، جس سے کئی محلے اور قصبے خالی ہو گئے ہیں۔