لبنان میں جنگ بندی اور منجمد اثاثوں کی واپسی پر ایران اپنے مؤقف پر قائم

اگر امریکہ اور اسرائیل ان شرائط کا احترام نہیں کرتے تو اس کے نتائج ہوں گے۔

               
April 20, 2026 · بام دنیا

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران اپنے پیشگی مطالبات پر بدستور قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کا معاملہ ایران کے لیے انتہائی اہم ہے، اور منجمد اثاثوں کی واپسی اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی شرائط میں شامل رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران آج بھی انہی اصولوں پر قائم ہے۔

ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل ان شرائط کا احترام نہیں کرتے تو اس کے نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسے اقدامات کیے گئے جو “مزاحمتی محاذ” کے مفادات کے خلاف ہوں، یا پہلے سے طے شدہ وعدوں کی خلاف ورزی کی جائے، تو اس کا مطلب ہوگا کہ ایران کی پیشگی شرائط کو تسلیم نہیں کیا گیا، جس کے واضح اثرات مرتب ہوں گے۔