حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج پر حملے کا دعویٰ

دھماکہ خیز مواد نصب کی گیا تھا۔ اسرائیل کے 4ٹینک تباہ ہوئے

               
April 20, 2026 · بام دنیا

لبنان میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔

تنظیم کے مطابق آٹھ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل قافلہ قصبہ طیبہ سے دیر سریان کی جانب جا رہا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب کر رکھا تھا۔

تنظیم کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں چار مرکاوا ٹینک تباہ ہوئے۔

اس واقعے پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔