روسی بندرگاہ پر یوکرینی ڈرون حملہ۔ ایک شخص ہلاک
بحیرہ اسود کی اہم بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی حکام
April 20, 2026 · بام دنیا
روس کے شہر ساحلی شہر طواپسہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
روسی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا، جس میں بحیرہ اسود کی اہم بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی گورنر وینیمین کونڈراتیف نے بتایا کہ حملے کے دوران ایک شخص بندرگاہ پر ہلاک ہوا جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ علاقہ اس سے قبل بھی ڈرون حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔