اسلام آباد مذاکرات سے ایران کا صاف انکار

ایران امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں کرے گا اور نہ ہی ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہوگا۔

               
April 20, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صاف اعلان کردیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں کرے گا اور نہ ہی ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہوگا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکہ میں دو ہفتے کی جو جنگ بندی پاکستان نے کرائی لبنان بھی اس کا حصہ تھا اور یہ بات ایران نے ثالثی کرنے والے ملک پاکستان کو بتائی تھی لیکن پچھلے مذاکرات کے دوران امریکہ ہم پر حملے کرتا رہا، ایران یہ بات نہیں بھول سکتا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کو بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اسماعیل بقانی نے مزید کہا کہ امریکی ایران پر الزامات کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں، لگتا ہے امریکہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں۔