لبنان میں حالیہ جنگ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 2,387 ہوگئی
اب تک 7,602 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے اعداد و شمار
لبنان میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2,387 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 7,602 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے حکومت کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے یہ ڈیٹا جاری کیا ہے۔
یہ تعداد جمعے کو لبنانی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مقابلے میں 93 مزید ہلاکتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور سے منسلک مہر نیوز ایجنسی نے ایران میں شہادتوں کی تعداد 3,375 بتائی تھی جس کا حوالہ ایران کی فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ نے بھی دیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو ہوگا۔