چین کا عالمی برادری سے تنازعات کے حل اور جنگ بندی کامطالبہ
تمام تنازعات کو طاقت کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے
چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں جاری تنازعات کے حل کے لیے تعمیری اور مؤثر کردار ادا کرے۔
چینی صدر نے فوری اور جامع جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام تنازعات کو طاقت کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں کشیدگی میں کمی ناگزیر ہو چکی ہے اور تمام فریقین کو مذاکرات کا راستہ اپناتے ہوئے تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دیرپا امن کے لیے بات چیت، باہمی احترام اور سفارتی کوششیں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، جبکہ عالمی برادری کو بھی تنازعات کے حل میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم سمندری راستے میں بحری آمد و رفت ہر صورت معمول کے مطابق جاری رہنی چاہیے۔ ان کے مطابق کسی بھی رکاوٹ سے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اسی راستے سے منتقل ہوتا ہے۔
چینی صدر نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کریں اور بین الاقوامی قوانین کے