ایرانی عوام دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ صدر پزشکیان
امریکہ اور ایران کے درمیان اعتماد کا شدید فقدان رہا ہے۔ ایرانی صدر
April 21, 2026 · بام دنیا
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری ہی بامقصد اور کامیاب مذاکرات کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اعتماد کا شدید فقدان رہا ہے، جس کے باعث مذاکراتی عمل پیچیدگیوں کا شکار ہے۔
صدر پزشکیان کے مطابق ایرانی عوام امریکی حکومت کے رویے سے بخوبی واقف ہیں اور یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ امریکا ایران کو دباؤ کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے عوام کسی بھی صورت بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے ملنے والے غیر تعمیری اور متضاد اشارے صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے اسے مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔