لبنان کے بیکا وادی میں اسرائیلی حملوں کے بعد تباہی۔متاثرین کا سوگ
اسرائیل نے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔لبنان کے مقامی افراد کی گفتگو
لبنان کے مشرقی بیکا وادی میں شہری اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی پر سوگوار ہیں اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
علاقے کے شہر سوحمر کے مضافات میں لبنانی شہری علی رضا اپنی وہ کار ورکشاپ کے ملبے میں کھدائی کر رہے تھے جو اسرائیلی حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد انہیں اپنے کرایہ دار کے بچوں کی لاشیں ملیں جو ورکشاپ کے اوپر رہائش پذیر تھے اور دھماکے میں سڑک پر جا گریں۔
علی رضا کے مطابق حملہ صبح ہوا اور اس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ “اسرائیل کی یہ طرزِ عمل ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے، اور بعض جگہوں پر بچوں کو بھی نہیں بخشتا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک عورت اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ گھر میں موجود تھی جب حملہ ہوا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
مقامی افراد کے مطابق متاثرہ بچوں کا والد ہسپتال میں زیر علاج ہے، جس کی بینائی متاثر ہو چکی ہے اور دونوں ٹانگیں ملبے تلے دبنے سے ٹوٹ گئی ہیں۔ اس کی حالت کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔