مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث ایران۔روس کا ریلوے منصوبہ التوا کا شکار

ایران رشت-آستارا ریلوے کی تعمیر، جو انٹرنیشنل نارتھ۔ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈورکا اہم حصہ ہے

               
April 21, 2026 · بام دنیا

روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ایران میں رشت-آستارا ریلوے کی تعمیر، جو انٹرنیشنل نارتھ۔ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈورکا اہم حصہ ہے، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے روسی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ اس منصوبے کا ایگزیکٹو معاہدہ اب بعد میں زیرِ غور لایا جائے گا۔

کاظم جلالی کے مطابق موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے باعث عارضی رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے اور راستوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو پہلے سے زیادہ فعال بنا سکتی ہے۔

یہ راہداری تقریباً 7,200 کلومیٹر طویل ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک ہے، جو روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے بھارت کی بندرگاہ ممبئی تک پھیلا ہوا ہے۔