لبنان میں حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کی بے حرمتی۔اسرائیلی فوجی کی ویڈیو پر امریکہ میں شدید ردعمل

نیتن یاہو نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

               
April 21, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم ایک ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا ہے جس میں ایک اسرائیلی فوجی کو لبنان میں مبینہ طور پر حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے پر ہتھوڑے سے وار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس واقعے نے امریکہ میں بھی خاص طور پر دائیں بازو کے حلقوں میں امریکی اور اسرائیل کے تعلقات پر تنقید کو مزید بڑھا دیا ہے۔

سابق ریپبلکن کانگریس وومن مارجوری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جسے امریکا اپنا “سب سے بڑا اتحادی” کہتا ہے، وہ ہر سال امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر اور ہتھیار حاصل کرتا ہے، لیکن اس قسم کے واقعات اب غیر معمولی نہیں رہے۔

اسی طرح دائیں بازو کے معروف تبصرہ نگار اور سابق ٹرمپ اتحادی
ٹکر کارلسن نے بھی کہا کہ مرکزی دھارے کا امریکی میڈیا اس نوعیت کے واقعات کو چھپاتا ہے، جبکہ یہ کوئی نادر بات نہیں۔

مزید ردعمل اور تفصیل کے لیے امریکی صورتحال پر مکمل رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔