لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو ہوگا
14 اپریل سے شروع ہونے والے تعمیری رابطوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکہ
April 21, 2026 · بام دنیا
امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفیروں کی سطح پر مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے جمعرات کو ہوگا۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے تعمیری رابطوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ان کے مطابق امریکہ لبنان اور اسرائیل کی حکومتوں کے درمیان براہِ راست اور نیک نیتی پر مبنی بات چیت میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔گذشتہ ہفتے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 1993 کے بعد پہلی مرتبہ براہِ راست مذاکرات ہوئے تھے۔ ان مذاکرات میں ثالثی کرنے والے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ یہ حزب اللہ کے اثر و رسوخ کے خاتمے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔