لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں ڈوبی کشتی کے 4 مسافر 5 روز بعد زندہ مل گئے

کشتی پر سوار 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی۔6لاشیں نکال لی گئیں

               
April 21, 2026 · بام دنیا

لیبیا کے قریب یورپ جانے کی کوشش میں پانچ روز قبل ڈوبنے والی کشتی میں سوار چار تارکین کو بچا لیا گیا۔
لیبیا کے ذرائع اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا کہ تارکین کی کشتی پانچ روز قبل بحیرہ روم میں لیبیا کے علاقے توبروک کے قریب ڈوب گئی تھی۔اس کشتی پر سوار 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چھ کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں جبکہ 31 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بچ جانے والے چار افراد نے پانچ روز پانی میں گزارنے کے باوجود ہار نہیں مانی اور بالآخر ایک کشتی کی نظر میں آ گئے۔

آئی ایم او کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کشتی پر سوار افراد کا تعلق مصر اور سوڈان سے تھا۔