کیا بھارت نے اپنا ہی ایئر کرافٹ مار گرایا؟
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں ایک بھارتی طیارہ یا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی اطلاعات
فوٹو سوشل میڈیا
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں ایک بھارتی طیارہ یا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر شائع ویڈیوز اور تصاویر میں پہاڑوں کے درمیان سفید دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ جب کہ آسمان پر ایک سفید لکیر موجود ہے جو عام طور پر میزائلوں یا جنگی جہازوں کے پیچھے دکھائی دیتی ہے۔
An 🇮🇳 Indian Air Force aircraft is reported to have crashed in #Kishtwar, IOJK. Visuals from the area appear to show fighter jet contrails near the suspected site. More details are awaited. pic.twitter.com/QvvBCMvHfM
— Aisha Ali (@CaptAisha) April 24, 2026
کہا جا رہاہے کہ بھارت کے میزائل دفاعی نظام نے بھارت کا ہی طیارہ مار گرایا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ ایئر بس کمپنی کا بنایا گیا H125 سویلین ہیلی کاپٹر تھا۔
دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کے ایک طیارے کے گرنے کی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا: “کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس اور ایس ایم ہینڈل ہیں جو دعوی کرتے ہیں کہ کشتواڑ کے قریب آئی اے ایف کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ رپورٹ غلط ہے۔