ممنوعہ فنڈنگ کیس: چالان جمع، عمران خان مرکزی ملزم قرار
اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں کل ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوگی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ بانی اور دیگر کے خلاف چالان جمع کروا دیا گیا ہے جس میں عمران خان مرکزی ملزم قرار دے دیے گئے ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔
اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں کل ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوگی۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف کیس بھی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل سماعت کریں گے۔