سری نگرسے بھٹنڈہ تک دشمن کوکیسے رسوا کیا،ائرچیف نے پردہ اٹھا دیا
پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپوراورمنہ توڑجواب دیا، ظہیراحمدبابر سدھو
ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابر۔ تصویر: سوشل میڈیا
7مئی کی تاریخی فضائی کامیابی کے پیچھے کارفرما حکمت عملی ،ایک سال بعد سامنے آگئی۔پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ’معرکہ حق‘ میں شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے خطاب کرتے ہوئے پہلی بار بتایاکہ7مئی 2025 کودشمن کی فضائی طاقت کو کیسے نقصان پہنچایاگیا۔
ائیر چیف نے کہا کہ دشمن نے ابتدا میں اپنی ایک ناکام فضائی حکمتِ عملی ہاشی مارا میں تعینات کی، جسے بعد میں امبالہ منتقل کیا گیا اور پھر یہ پورا فضائی نظام گوالیار کی طرف منتقل کر دیا گیا۔یہ حکمتِ عملی اس لیے تھی کہ اپنی مرکزی فضائی طاقت کو چھپایا جا سکے، تاہم پاکستان فضائیہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں سخت اور جارحانہ فضائی پوزیشن کے باعث دشمن کو حکمتِ عملی تبدیل کرنا پڑی اور اسے شمال سے جنوب تک اپنے طیارے دوبارہ تعینات کرنے پڑے، جس سے ان کی اصل پوزیشن ظاہر ہو گئی۔
اسی دوران،پاکستان فضائیہ نے اپنی حکمتِ عملی کو خفیہ رکھنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے جن میں الیکٹرانک سگنلز میں تبدیلی، بار بار نقل و حرکت اور غیر متوقع آپریشنل پیٹرن شامل تھے۔ اس کے باعث دشمن کو پاکستان کے منصوبوں کا اندازہ نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ ہاشی مارا ائربیس مغربی بنگال کے علی پور دوار علاقے میں واقع ہے۔
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھونے کہا کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے۔ معرکہ حق میں سرینگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملایا۔کیا اور اس موقع کو قابلِ فخر قرار دیا۔
ظہیر احمدبابر سدھو نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان نے بھارت کوغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی مگر بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا۔
ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپوراورمنہ توڑجواب دیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کو معرکہ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں، پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے ایئرڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کاکردارتاریخی ہے، سرینگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبرشاہینوں نے دشمن کی سائبر سیکیورٹی کوتباہ کیا، بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اورتذلیل سے بھرپور شکست دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملایا، دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پر تھیں، ایس400ایئر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کیا گیا۔
ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کے مطابق بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کامظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائی، الیکٹرانک اور سائبروارفیئرمیں دشمن کو دھول چٹائی، پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کوتباہ کیا۔ ہرجوان نےمعرکہ حق میں بہترین صلاحیتوں کو مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل ، پاکستان پر بھارتی حملے کے بعد پاک فضائیہ نے نصف گھنٹے کےاندر دشمن کے کم ازکم 6طیارے مارگرائے ،جن میں جدید رافیل فائٹرجیٹ بھی شامل تھے۔