بدعنوان بھارتی فوج کا کرنل رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
آرمی آرڈیننس کور کے کرنل ہمانشو بالی پر 50 لاکھ روپے رشوت کا الزام
آرڈیننس کور کےکرنل ہمانشو بالی پر50لاکھ روپےرشوت لینےکاالزام ہے: رپورٹ__فوٹو: بھارتی میڈیا/فائل
نئی دہلی میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے کولکتہ آرمی آرڈیننس کور کے کرنل ہمانشو بالی کو گرفتار کر لیا ہے۔
کرنل بالی پر الزام ہے کہ انہوں نے بھاری رشوت لے کر مختلف ٹینڈرز جاری کیے۔سی بی آئی کی تحقیقات کے مطابق کرنل بالی اور دیگر افسران پر رشوت لیکر سرکاری کاموں میں سہولت فراہم کرنے اور ٹینڈرز دینے کے الزامات عائد ہیں۔
بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرنل بالی کے خلاف ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں،اور تحقیقات ابھی جاری ہیں تاکہ دیگر ملوث افراد کی شناخت بھی کی جا سکے۔
اس کیس کے بعد آرمی آرڈیننس کور میں احتساب اور شفافیت کے اقدامات پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، سی بی آئی مزید افسران کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہرشوت کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔