سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خاری کردی

 عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور دیگر اقدامات پر سکندر سلطان راجہ کے خلاف الزامات عائد کیے گئے تھے۔

June 1, 2026 · |, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خاری کردی ۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے عمر ایوب کو فیصلہ سے آگاہ کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے 11 فروری کو آپ کی درخواست کا جائزہ لیا ،تفصیلی مشاورت کے بعد شکایت کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور دیگر اقدامات پر سکندر سلطان راجہ کے خلاف درخواست میں الزامات تھے۔