روس کے کیف سمیت مختلف شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک
9 بلند و بالا عمارتیں، ایک اسکول، ایک کلینک، دفاتر اور انتظامی عمارتوں کو نقصان ،درجنوں افراد زخمی
فائل فوٹو
ماسکو: روس نے یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائل داغ دیے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے رات بھر 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرون داغے۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے کم ہوتے دفاعی ذخائر کو پورا کرنے کے لیے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کیے جائیں۔
کیف ان حملوں کا مرکزی ہدف تھا، جہاں کم از کم 9 بلند و بالا عمارتیں، ایک اسکول، ایک کلینک، دفاتر اور انتظامی عمارتیں نقصان کا شکار ہوئیں۔
یوکرینی بجلی کمپنی کے مطابق حملوں کے باعث عارضی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوئے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 656 ڈرونز اور 73 میزائل داغے، جن میں 33 بیلسٹک اور 8 زرکون ہائپرسونک میزائل شامل تھے۔ زرکون میزائل کی رینج 1000 کلومیٹر ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 9 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرتا ہے۔
فضائیہ نے بتایا کہ 40 میزائل اور 602 ڈرونز کو مار گرایا یا ناکارہ بنایا گیا، تاہم زرکون میزائلوں کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
واضع رہے حملے کیف اور ڈنیپرو سمیت مختلف شہروں میں کیے گئے، یہ کیف پر ایک ماہ کے اندر تیسرا بڑا حملہ تھا۔