آسٹریلیا میں مچھلی کا شکار کر تانوجوان خود شکار بن گیا

مغربی آسٹریلیا میں ماہی گیری کے دوران شارک کے حملے میں ہلاک

June 6, 2026 · بام دنیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے البانی قصبے کے قریب مائیکلمس جزیرے پر ایک نوجوان اپنے خاندان کے ساتھ مچھلیوں کے شکار کے لیے گیا تھا۔ اور خود ہی شکار بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکار کے دوران نوجوان شارک کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر نوجوان کو ساحل پر لایا گیا جہاں طبی عملے نے اس کا علاج کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔