بجٹ میں عوام کو اضافی ریلیف دیا:محمد اورنگزیب
50 کروڑ روپے سے زائد آمدن رکھنے والوں کے لیے سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کرتے ہوئے اسے 8 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے
June 13, 2026 · اہم خبریں
محمد اورنگزیب نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس اور برآمدی نظام کی بہتری پر کام کیا گیا ہے، 70 ارب روپے کی اضافی سبسڈی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے قابل عمل اقدامات کیے گئے ہیں اور زرعی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کا حجم 20 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔