کراچی میں ریبیز سے متاثرہ ایک اورشخص کا انتقال ۔رواں برس تعداد14
45 سالہ شہری کو لاڑکانہ سے کراچی جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
فائل فوٹو
کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ریبیز سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا جس سے رواں برس صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 14 ہوگئی۔
جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ جی ایچ مدنی کو لاڑکانہ سے طبیعت بگڑنے پر کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔
متوفی کو تقریباً دو ماہ قبل لاڑکانہ میں کتے نے ہاتھ کی انگلی پر کاٹا تھا، تاہم انہیں بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق مریض میں بخار، ہائیڈرو فوبیا اور ریبیز کی دیگر علامات ظاہر ہو چکی تھیں۔ یہ جناح ہسپتال میں ریبیز کا پانچواں کیس تھا جبکہ انڈس ہسپتال میں اس سال 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے 25 ہزار سے زائد کیسز جبکہ سندھ بھر میں ایک لاکھ سے زائد ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔