کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر تھپڑوں کی بارش، ویڈیو وائرل
واقعہ پیر کو بھارتی شہر جے پور کے شہید اسمارک پر پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں نوجوان مختلف مسائل، خصوصاً نیٹ پیپر لیک اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے لیے جمع تھے۔
فائل فوٹو
ممبئی : بھارت کے شہر جے پور میں ایک احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے پر کچھ افراد نے تھپڑوں کی بارش کردی، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے حامیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر احتجاجی مقام پر پہنچ رہے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ پیر کو بھارتی شہر جے پور کے شہید اسمارک پر پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں نوجوان مختلف مسائل، خصوصاً نیٹ پیپر لیک اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے لیے جمع تھے۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران ابھیجیت دیپکے نے بھی خطاب کیا اور نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر بات کی۔ اسی دوران مبینہ طور پر ان کے ساتھ ہاتھا پائی اور تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا۔
Abhijit Deepke of the 'Cockroach Janta Party' assaulted during a protest in Jaipur.pic.twitter.com/jYxLwDkG1n https://t.co/LJd1FrbvjZ
— Kesavulu (@Kesavulu99) June 15, 2026
ابھیجیت دیپکے نے واقعے کے بعد کہا کہ انہیں داخل ہوتے وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق کوئی بھی حملہ ہو، وہ خاموش نہیں ہوں گے اور نہ ہی تشدد کا جواب تشدد سے دیں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ لوگ سوال اٹھانے والوں کو مختلف القابات دیتے ہیں، تاہم وہ اور ان کے حامی اپنے مطالبات کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
احتجاجی اجتماع کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے مختلف مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام اور پیپر لیک جیسے معاملات پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔