سعودی عرب میں محرم الحرام کے چاند کا اعلان، نیا اسلامی سال شروع ہو گیا

یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز منگل 16 جون 2026 کو ہوگی۔

June 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے مطابق مملکت میں یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز منگل 16 جون 2026 کو ہوگی۔ چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد نئے ہجری سال کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور اسے اسلام کے چار مقدس مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان نئے ہجری سال کا استقبال مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں اعلان کے بعد مختلف اسلامی ممالک میں بھی محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ کئی ممالک میں یکم محرم کا تعین مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے فیصلوں کے مطابق کیا جائے گا۔