انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں 6.7 شدت کا زلزلہ

گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ۔مرکز شہر پالو سے تقریباً 42 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

June 16, 2026 · بام دنیا

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

انڈونیشین محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز شہر پالو سے تقریباً 42 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

انڈونیشین محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔