گیٹ لاسٹ کی اصل کہانی-ڈی پی او حافظ آباد کو انکوائری کے بعد ہٹایا گیا

ملاقات کے دوران تلخ کلامی اُس وقت پیدا ہوئی جب ایم پی اے کے بیٹے اور ڈی پی او کے درمیان دفتر کے اندر موجود سہولیات کے استعمال پر بحث ہوئی

June 16, 2026 · قومی

 لاہور: حافظ آباد میں ڈی پی او آفس سے متعلق سامنے آنے والے تنازعے کے بعد پولیس افسر کامران حامد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق BS-18 کے پولیس افسر کے ایک حکومتی جماعت کے مقامی رکن اسمبلی کے ساتھ مبینہ اختلافات کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا۔

یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب ایم پی اے اپنے بیٹے اور چند مقامی افراد کے ساتھ ڈی پی او آفس میں موجود تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں :۔ ’ناؤ یو گیٹ لاسٹ‘ایم پی اے کے بیٹے نے ڈی پی او ہٹوا دیا

 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران تلخ کلامی اُس وقت پیدا ہوئی جب ایم پی اے کے بیٹے اور ڈی پی او کے درمیان دفتر کے اندر موجود سہولیات کے استعمال پر بحث ہوئی، جو بعد میں بڑھ کر سخت جملوں کے تبادلے تک جا پہنچی۔

واقعے کے بعد معاملہ سیاسی سطح پر پہنچ گیا اور مختلف شکایات متعلقہ اعلیٰ حکام کو پیش کی گئیں۔ بعد ازاں انکوائری کے بعد ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا کر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات کر دیا گیا۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔