قطرکےراس لفان ایل این جی کمپلیکس میں دھماکا،پاکستانیوں سمیت13افراد جاں بحق ،66 زخمی
یہ دھماکا اس وقت ہوا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا۔
فائل فوٹو
قطر کے راس لفان ایل این جی کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق، 66 زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکا اس وقت ہوا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا۔
قطر کی وزارتِ توانائی کے مطابق دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 66 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔
قطر کے وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بھارت اور پاکستان کے شہری شامل ہیں۔
بیان کے مطابق پلانٹ کی برآمدی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی ماحول کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔
قطر انرجی نے دھماکے کی جگہ اور نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم وزیر توانائی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے اثرات دوحہ تک محسوس کیے گئے اور راس لفان سے 70 کلومیٹر دور علاقوں میں بھی کھڑکیاں لرز اٹھیں۔