جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان پر قصور میں بغاوت کا مقدمہ درج

شہری نے تھانہ صدر میں شکایت پر مبنی درخواست دی تھی

July 15, 2026 · اہم خبریں

 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر قصور میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شہری محمد اسلم کی درخواست پر تھانہ صدر میں تین مختلف دفعات کے تحت درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی کو قصور میں جلسے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجی شہدا کے بارے میں دل آزار اور توہین آمیز ریمارکس دئیے۔

 

دفعہ 124-اے بغاوت ، اور اس کے علاوہ ریاست کے خلاف نفرت یا بے وفائی پر اکسانے اور ہوا دینے سے متعلق ہے۔

اس کے لیے عمر قید یا قید (مدت عدالتی فیصلے کے مطابق) کی سزا اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

ایف آئی آر

دفعہ 153-اے مختلف طبقات کے درمیان نفرت یا دشمنی پھیلانے،مختلف گروہوں یا طبقات کے درمیان عداوت یا نفرت کو فروغ دینے کا جرم ہے۔

اس کی سزا عام طور پر پانچ سال تک قید، جرمانہ، یا دونوں ہوسکتی ہیں۔

دفعہ 505-ب عوام میں خوف، بدامنی یا بغاوت پر اکسانے والے بیانات، اور ایسے بیانات یا افواہیں پھیلانے پر عائد ہوتی ہے جن سے عوام یا مسلح افواج میں بے چینی یا امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

اس کی سزا سات سال تک قید،جرمانہ، یا دونوں ہوسکتی ہیں۔