بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کامعرکۂ حق اور پاک فوج کیخلاف شرمناک بیان
ذاتی مفادات کے لیے سرخ لائن عبور کرلی
فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرخ لائن عبور کرلی۔ نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سےمتعلق ایک بارپھرمتنازع بیان سامنے آگیا۔انہوں نے یوٹیوب چیلنج پرانٹرویومیں الزام لگایاکہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا ۔بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔
نورین نیازی کا انٹرویومیں کہناتھاکہ مودی پاکستان کو 2 منٹ میں نمٹا دیتا۔
ماہرین کےمطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفادہے۔تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ بانی پی ٹی آئی،اس کی بہنیں اورخاندان اپنےذاتی مفادات کےحصول کیلئے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگایا جا سکتا ہے ۔یہ مذموم بیان پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ان کے لیڈر کی بھی یہی سوچ ہے کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مبصرین کے مطابق ،نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہےجسے اب بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف استعمال کرےگا۔