آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، ووٹوں کی گنتی جاری، نتائج آنا شروع ، ن لیگ کو سبقت
آج مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ دالے گئے۔
فائل فوٹو
مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے،اب تک مجموعی طور پر 9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور ایک پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی۔
مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی، تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں کےلیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کردیا گیا۔
مظفر آباد ڈویژن کی نشستیں:
ایل اے 25 نیلم ویلی 1:
ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 951 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 26 نیلم ویلی 2:
ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 1157 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 29 مظفرآباد 3:
ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 379 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 30 مظفرآباد 4:
ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 247 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 206 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 31 مظفرآباد 5:
ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے 249 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ثاقب مجید راجہ 2934 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 1660 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 32 مظفرآباد 6:
ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 892 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 33 مظفرآباد 7:
ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 1349 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے میاں محمد رشید 1029 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مہاجرین کی نشستیں:
قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔
مکمل نتائج:
حلقہ ایل اے 39 ویلی ون
حلقہ ایل اے 39 ویلی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر غفار لون بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔
حلقہ ایل اے 42 ویلی 3
ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:
حلقہ ایل اے 43 ویلی فور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین لون نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:
ایل اے 44 ویلی 5 سے ن لیگی امیدوار احمد رضا قادری تقریباً 1700 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پاگئے جبکہ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النسا 650 ووٹ حاصل کرسکیں۔
حلقہ ایل اے 45 ویلی 6
ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب وئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ووٹوں کی گنتی جاری:
ایل اے 34 جموں 1:
ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 1690 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 35 جموں 2:
ایل اے 35 جموں 2 کے 142 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 18 ہزار 788 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 41 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 36 جموں 3:
ایل اے 36 جموں 3 کے 140 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 10 ہزار 2 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 4 ہزار 756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 37 جموں 4:
ایل اے 37 جموں 4 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 121 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کی مریم جاوید 19 ہزار 14 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عثمان علیم 14 ہزار 734 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 38 جموں 5:
ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشنز میں سے 49 کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ذیشان علی 5524 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4988 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
ایل اے 39 جموں 6:
ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب وئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:
ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے 19 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد عامر شاہ 922 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام27 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کا ختم ہو گیا۔مظفرآباد ڈویژن پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر6بجے تک کر دیا گیاتھا۔
الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کے لیے صبح 8 سے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا۔ بعد ازاں مظفر آباد ڈویژن میں پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ توسیع کی گئی، جس کے بعد ووٹرز شام 6 بجےتک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 21 نشستوں پر پولنگ شیڈول تھی، جس میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 جب کہ مہاجرین کی 12 نشستیں شامل تھیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 27 میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند ہیں جس کے نتیجے میں انتخابی عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے بعد اس حلقے میں پولنگ 4 اگست کو ہوگی۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر آٹھ لاکھ 95 ہزار 66 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں چار لاکھ 27 ہزار 400 مرد جبکہ تین لاکھ 82 ہزار 167 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر مجموعی ووٹرز کی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 834 ہے، جن میں دو لاکھ 47 ہزار 776 مرد اور ایک لاکھ 91 ہزار 54 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔انتخابی عمل کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے مظفرآباد ڈویژن میں ایک ہزار 483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جب کہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کے لیے آج مختلف شہروں میں پولنگ ہوئی۔
جموں اور وادی کشمیر کی چھ، چھ نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم 4 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ان نشستوں پر مجموعی طور پر 143 امیدوار میدان میں ہیں۔ان میں سے 533 کو انتہائی حساس، 741 کو حساس جبکہ 209 کو نارمل قرار دیا گیا جبکہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے ایک ہزار 57 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تمام 21 نشستوں پر پولنگ کے لیے شام پانچ بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا، تاہم اب مظفر آباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر پولنگ میں ایک گھنٹہ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوجائیں گے۔
ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی
ایل اے 27 مظفر آباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی، بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث پولنگ کا عملہ نہ پہنچ سکا۔
آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 27 کے ملتوی الیکشن 4 اگست کو ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کمشیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے انتخابی عمل کے حلقے میں نہ پہنچنے کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی، پیپلزپارٹی کے اعتراضات پر کارروائی کر کے انہیں آگاہ کر دیا گیا۔
ایل اے-28 کے 71 پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عملہ نہ پہنچنے پر شکایت ارسال
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن سیل کے انچارج سردار عبدالشکور نے حلقہ ایل اے-28 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید بازل نقوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو باضابطہ تحریری شکایت ارسال کرتے ہوئے 71 پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عملہ مقررہ وقت تک نہ پہنچنے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملہ نہ پہنچنے کے باعث مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا، جس کے نتیجے میں صبح سے انتظار کرنے والے ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بڑی تعداد میں شہری اپنے حق رائے دہی سے محروم ہونے کے خدشے سے دوچار ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متاثرہ 71 پولنگ سٹیشنز پر فوری طور پر انتخابی عملہ تعینات کیا جائے، پولنگ کے ضائع ہونے والے وقت کے ازالے کیلئے پولنگ کے اوقات میں مناسب توسیع کی جائے تاکہ کوئی ووٹر اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ رہے، جبکہ تمام متاثرہ پولنگ اسٹیشنز کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ پولنگ شروع ہونے کے اصل وقت کو دستاویزی شکل دی جائے اور اس سنگین انتظامی غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔