فاروق عبداللہ نے کُلگام واقعے کو مودی سرکار ڈارامہ قرار دیدیا
مودی حکومت قابض کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی کی ذمہ دار ہے ،انٹرویو
فائل فوٹو
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی میڈیا میں پاکستان کو کُلگام اور اسلام آباد واقعات سے جوڑنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے اسے مودی سرکار کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت قابض کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی کی ذمے دار ہے۔ انہوں نے کُلگام واقعے کی سچی اور ایماندارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر دہشتگردی ختم ہو چکی ہے تو مزدوروں کو مارنے والے کون ہیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ کُلگام میں دو غیر مقامی مزدوروں اور اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل کے قتل میں اندرونی سازش کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار دعویٰ کرتی ہے کہ سرحدیں محفوظ بنا دی گئی ہیں تو پھر دہشتگرد کہاں سے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے خصوصی تشخص کا مطالبہ سامنے آتے ہی ایسے مشکوک واقعات کیوں ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق جنتر منتر پر احتجاج کے فوراً بعد کُلگام میں مزدوروں پر حملہ گہری سازش معلوم ہوتا ہے۔