آبنائے ہرمز سے متعلق حتمی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا،مارکو روبیو
مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے،جلد ہی کوئی نتیجہ سامنے آئے گا ، پریس کانفرنس
August 4, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا
واشنگٹن: امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے حوالے سے ایران اور عمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم حتمی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا۔
پریس کانفرنس میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی کسی بات کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔
اس سے قبل امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امکان ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایک معاہدہ کل تک طے پا جائے۔