دفاعی معاہدہ علاقائی امن کیلیے مددگار ثابت ہوگا،سعودی وزیر خارجہ
یہ معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ، فیصل بن فرحان
فائل فوٹو
مکہ مکرمہ: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئےکہاکہ معاہدہ علاقائی امن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ معاہدے کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے اور یہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مکہ معاہدے کو ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ سیاسی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔