کراچی کیلیے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافہ
نوٹی فکیشن کے مطابق پانی اور سیوریج پر 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا، یکم جولائی سے اطلاق
فائل فوٹو
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں پر ایک اور مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق پانی اور سیوریج پر 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نظر ثانی اور نئے ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2026 کے بلوں سے ہوگا۔
سندھ حکومت نے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دیتے ہوئے اس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ پہلے ہی کراچی کے کئی علاقے پانی کی ترسیل سے محروم ہیں جبکہ سرکاری حکام متعدد بار اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں تاہم اُن علاقوں میں بھی ماہانہ بل آتے ہیں جبکہ شہری پانی خرید کر استعمال کرنے پر بھی مجبور ہیں۔
اس کے علاوہ آئے روز پمپنگ اسٹیشنز پر خرابی، لائن پھٹنے جیسے واقعات کی وجہ سے بھی شہر میں پانی کی فراہمی معطل رہتی ہے اور اس دوران ٹینکر کے ذریعے اربوں کا پانی فروخت ہوتا ہے۔