مستونگ میں وزیرداخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ۔3سیکیورٹی اہل کار زخمی

جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار

August 14, 2026 · اہم خبریں

ضیالانگو ۔ فائل فوٹو

 

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے، س حملے میں وزیرداخلہ محفوظ رہے۔۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کھڈکوچہ گرو کے مقا سے گزر رہے تھے۔ اچانک ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل تین اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔

ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جارہا تھا۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت نصراللہ، سمیع اللہ اور زکریا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔