جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ،7 افراد جاں بحق
واقعے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے انصار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ ہفتے کی صبح کیا گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
لبنانی حکام کے مطابق یہ حملہ 20 جون کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ہونے والے زیادہ جانی نقصان والے حملوں میں شمار کیا جارہا ہے۔
حملے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔