امریکا ایران مفاہمت،فخر اور فتح کی دستاویز ہے: قالیباف

امریکا اور اسرائیل واضح اہداف کے ساتھ کارروائی میں شامل ہوئے تھے، تاہم وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔

August 17, 2026 · بام دنیا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا اور مخالف فریق اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل واضح اہداف کے ساتھ کارروائی میں شامل ہوئے تھے، تاہم وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے کامیابی اور فخر کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے سیاسی اور عسکری دونوں محاذوں پر اپنی پوزیشن مضبوط رکھی اور کامیابی کے ساتھ صورتحال کا سامنا کیا۔

قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے مشکل حالات میں حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث ایران مخالفین کے دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہا۔