بھارت،مندر میںکے بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک
اچانک بجلی کی تار گرنے سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے محفوظ مقام کی طرف بھاگنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔
بھارتی ریاست بہار کے اشوک دھام مندر میں عبادات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مندر میں ساون کے سلسلے میں مذہبی رسومات جاری تھیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک بجلی کی تار گرنے سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا
اور لوگوں نے محفوظ مقام کی طرف بھاگنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ بھگدڑ کی اصل وجہ اور حادثے سے متعلق دیگر حقائق سامنے آسکیں۔