اسلام آباد میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان
شدید بارش کے باعث حساس اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلابی صورتحال) کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
فائل فوٹو
اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق اگلے چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان اور موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ طوفان انتہائی تیزی سے تشکیل پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بارش اور طوفان سے متاثر ہونے والے حتمی اور درست علاقوں کی پیشگی نشاندہی مشکل ہے۔ تاہم کئی مقامات پر مقامی سطح پر سخت اور موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات اور انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث حساس اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلابی صورتحال) کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
عوام کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر:
غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جب بھی ممکن ہو گھروں کے اندر رہیں۔ پانی سے بھری سڑکوں، زیرِ زمین راستوں اور نالوں کے قریب گاڑی چلانے یا پیدل چلنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔ گرج چمک کے دوران کھلے مقامات، کھمبوں اور برقی تاروں سے دور رہیں۔