ترکیہ نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کیخلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا
اسرائیلی وزیراعظم سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے ، ترک وزیر انصاف
August 21, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
انقرہ:ترکیہ نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔
ترکی کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا کو روکنے کی تحقیقات کے تحت جاری کیا گیا۔
اس سے قبل وزیر انصاف نے کہا تھا کہ ترکیہ بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، بین الاقوامی پانیوں میں حملے سے متعلق قانونی مقدمہ زیر سماعت ہے، استنبول کی 11ویں ہائی کریمنل کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
ترک وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔