شاہ غلام قادر یا طارق فاروق؟ آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کا ہما کس کے سر بیٹھے گا، مسلم لیگ نون کی قیادت نے فیصلہ کر لیا ،جس کا اعلان آج اتوار ہی کو متوقع ہے۔اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان جاتی امراء لاہور میں اہم اور تفصیلی مشاورت کی گئی جو تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔
August 23, 2026 · |
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام سامنے آئے ہیں جن میں سے کسی ایک کا نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔قبل ازیں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب ہونے والے نوجوان رکن اسمبلی افتخار گیلانی کا نام بھی وزیراعظم کے عہدے کے لیے سامنے آیا تھا
تاہم ذرائع کے مطابق اس پر اتفاق رائے کا امکان کم ہے۔