ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں: عباس عراقچی

ہم دھمکیوں، پابندیوں سے خوفزدہ نہیں، میڈیا سے گفتگو

August 23, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم ہے، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ہم دھمکیوں، پابندیوں سے خوفزدہ نہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا کی تمام چالیں ناکام ہو چکی ہیں۔