سرحد یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبا پر مبینہ تشدد،فوجی افسر تحویل میں
واقع سرحد یونیورسٹی کیمپس میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا۔
فوٹو ایکس
اسلام آباد کے ٹی چوک میں واقع سرحد یونیورسٹی کیمپس میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا۔
ویڈیو میں آرمی یونیفارم میں ملبوس ایک شخص کو طلبا کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج نے متعلقہ آفیسر کو تحویل میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف باقاعدہ انکوائری اور تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ اس کا ڈسپلن اور تادیبی نظام انصاف اور غیر جانب داری کے اصولوں پر قائم ہے۔
واقعے کی تحقیقات کے نتیجے میں جو بھی فرد قصوروار پایا گیا، اسے اس کے عمل کے مطابق تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔