پنجاب حکومت کی سیلاب زدہ نیپال کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش

مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی کیلئے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف

August 28, 2026 · |

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیپال میں طوفانی بارشوں، شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نےنیپالن متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نیپال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی تکلیف دہ ہے۔ مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ نیپال کے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔انسانی ہمدردی کے تحت پنجاب حکومت نیپال حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔